41

کسی کو اپنے جذبات سے مت کھیلنے دیں


علماء میں اختلاف کوئی انہونی بات نہیں ہمیشہ سے چلا آیا ہے ۔
میں اور آپ سوشل میڈیا کے باسی ہیں ہمیں چاہیے سوشل میڈیا پر وہی بات کریں جس سے اہلسنت کے اجتماعی مؤقف سامنے آئے اور اتحاد و اتفاق کی فضاء بن سکے اور تفردات کو دبا دیا جائے۔
لیکن یہاں کچھ لوگ جو خود کو اہلسنت کا نمائندہ بتاتے ہیں اور مسلمانوں میں انتشار پھیلاتے ہیں
پرانے واقعات کو چھوڑیے تازہ قصہ دیکھیے
مفتی رفیع عثمانی صاحب نے بیان کیا محرم اور یوم عاشورہ کے حوالے سے
بیان میں فرمایا کہ کسی کی بھی موت پر اونچی آواز سے رونا سینہ کوبی کرنا چیخ چیخ کر ماتم کرنا سخت منع ہے حدیث میں جو مسلمان ہیں یہ نہ کریں یہ حرام ہے
پھر اس کے بعد فرمایا
اس دن (عاشورہ) یا اس کے علاوہ ماتمی جلوس نکالنا، تعزیہ نکالنا، سرکوبی کرنا، چیخیں مارنا اور ماتم کرنا سب ناجائز ہے
پھر فرمایا لیکن میرا مشورہ ہے جو یہ کر رہے ہیں آپ ان کو منع مت کریں اس سے فساد ہوگا
پھر فرمایا کہ شیعہ مسلمان ہیں اکثر
کچھ ہیں جو کفر تک پہنچ گئے ہیں

پھر ان کے مسلمان ہونے کے دلائل ذکر کیے کہ پاکستان بنانے میں شریک تھے جنگوں میں شریک رہے تحریک ختم نبوت میں شامل تھے
پھر فرمایا مسلمان ہیں ہمارے بھائی ہیں
اس کے بعد ایک اصول بیان کیا کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں کسی کا مسلک چھیڑو نہیں
اور آخر میں ایک مرتبہ پھر فرمایا کوئی شخص ان جلوسوں میں شریک نہ ہو نہ ہی اپنے بچوں کو اس میں جانے دیں
……
یہ مفتی صاحب کا بیان ہے میسج ٹی وی جس کا کام علماء کے بیانات کی تشہیر ہے
وہ چاہتا تو مندرجہ ذیل چند عنوان دے سکتا تھا
محرم کے حوالے سے مفتی اعظم کی چند اہم باتیں
مفتی اعظم نے عاشورہ کے جلوس کو ناجائز قرار دے دیا
اسلام میں ماتم حرام ہے مفتی رفیع عثمانی صاحب
حضور علیہ السلام نے فرمایا جو مسلمان ہے وہ ماتم نہ کرے. مفتی رفیع عثمانی صاحب کا اہم بیان
مفتی اعظم نے اہلسنت کو شیعوں کے جلوس میں شامل ہونے سے روک دیا

ذرا سوچیے اگر یہ بیان مذکورہ بالا عنوانات میں سے کسی عنوان کے تحت پھیلتا تو اہلسنت متفق ہوکر دھڑادھڑ شئیر کرتے دشمنوں کو آگ لگتی

مگر میسج ٹی وی نے کیا کیا؟
مفتی صاحب کے بیان کا وہ سب حصہ کاٹ دیا جس سے مذکورہ بالا عنوان بنتا اور صرف مخصوص حصہ چلایا اور عنوان دیا
شیعہ مسلمان اور ہمارے بھائی ہیں مفتی رفیع عثمانی کی خطبہ جمع میں گفتگو
پھر فیس بک کی پوسٹ کا عنوان جو میں نے پڑھا لکھا تھا مفتی اعظم نے شیعوں کو مسلمان اور اپنا بھائی قرار دے دیا

اور اس بیان کے بعد جو کچھ ہوا آپ کے سامنے ہے ہم دست و گریباں ہیں اور دشمن دور بیٹھا تالی بجارہا ہے
میسج ٹی وی یہ ویڈیو اپنے چینل پر سے ہٹا چکا ہے

کیا یہ میسج ٹی وی ہمارے جذبات سے نہیں کھیلا؟
کیا کوئی ہے جو معلوم کرسکے کہ میسج ٹی وی نے یہ گھٹیا حرکت کس لیے کی ہے
اس نے پورا بیان نشر کیوں نہیں کیا
…….
آخری بات مفتی صاحب کی بات سے آپ کو اختلاف ہے بالکل ٹھیک ہے ہونا بھی چاہیے مفتی صاحب نے جمہور علماء کے خلاف رائے دی ہے
لیکن اب ہمارا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے؟؟
ہمارے علماء کے درمیان کتنے ہی مسائل ایسے ہیں جن پر اختلاف ہے
کیا ہم ایسے متفق ہیں کہ علماء کی کوئی کمیٹی ہو جو مفتی صاحب سے پوچھ سکے کہ یہ بیان کیوں دیا یا اس بیان سے رجوع کریں؟؟
ہم اگر مفتی صاحب کے خلاف پوسٹنگ کرتے رہیں گے تو اس سے اہلسنت کو کتنا فائدہ ہوگا؟؟؟
اور ہمارے سخت لہجہ کی وجہ سے جو مفتی صاحب کو حمایتی ملتے رہیں گے وہ ہمارے ہی لوگ ہوں
کیا یہ بہترین طرز عمل نہیں کہ مفتی صاحب کے بیان کے اس حصے کی خوب تشہیر کریں جو ہمارے حق میں ہے اور جمہور کا مؤقف ہے تاکہ ہم متحد رہ سکیں اور توپوں کا رخ انہیں کی طرف رہے جن کی طرف ہونا چاہیے
میرے خیال سے پیغام پاکستان کے بعد تعزیہ کو ناجائز قرار دینا اتنا بڑا جرم ہے کہ مفتی صاحب پر انتشار پھیلانے کا پرچہ بھی ہوسکتا ہے
اگر آپ بہت ہی مفتی صاحب کے خلاف ہیں تو اس بیان کی اتنی تشہیر کریں کہ شیعہ خود ہی کیس کردیں مفتی صاحب کو پتا چل جائے گا کہ بھائی لوگ کیسے ہیں اور آپ کو بھی سکون مل جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں