تعارف

jabli

تعارف
میرا نام محمد مُعَوَّذ جبلی (Muawwaz Jabli) ہے
چونکہ میرا تعلق مری سے ہے اور پہاڑ کو عربی میں جبل کہتے ہیں اس لیے میرے نانا ابو نے مجھے جبلی(پہاڑی) کا لقب دیا تھا اور بچپن سے وہی چلا آرہا ہے
تعلیم حفظ قرآن اور درس نظامی مکمل
تخصص شروع کیا تھا لیکن نامکمل چھوڑ دیا
کمپیوٹر سے دلچسپی شروع سے ہے کیونکہ والد صاحب صحافی تھے تو جب سے ہوش سنبھالا کمپیوٹر سے واسطہ رہا
پھر ادارہ معارف القرآن کراچی میں دوران حفظ بھی ہمارے لیے ایک گھنٹہ مختص تھا جس میں ہمیں کمپیوٹر سکھایا جاتا تھا۔
ادارہ معارف القرآن کے علاوہ مجھے اشرف المدارس کراچی، علوم الشریعہ راولپنڈی، معہدالفقیر جھنگ، جامعۃ الرشید کراچی، دارالعلوم کراچی اور دارالعلوم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعلیم حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہے

کمپیوٹر کی فیلڈ سے دلچسپی شروع سے تھی تعلیم مکمل ہونے کے بعد آن لائن سرسکندر حیات بابا سے کورسز شروع کیے اور تقریبا چھ سال سے ان سے سیکھ رہا ہوں یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔سرسکندر حیات بابا وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے آن لائن کمپیوٹر کورسز شروع کیے اور لوگوں کو بتایا کہ یہ کوئی بہت پیچیدہ چیز نہیں ہر نارمل شخص باآسانی انہیں سیکھ سکتا ہے خیر اسی دوران چھ ماہ کا ویب ڈویلپمنٹ کا کورس حکومت پاکستان کے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی سے کیا ۔
میرا مقصد علماء طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اس میدان میں دین کے داعی اور محافظ کا کردار ادا کریں اور عام مسلمان جو سوشل میڈیا پر وقت ضائع کر رہے ہیں انہیں ہنر سکھاکر کارآمد کاموں میں مشغول کرنا ہے تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو
اس سلسلے میں وقتا فوقتا مختلف کورسز کا اعلان کرتا رہتا ہوں جو کہ نہایت مناسب فیس میں ہوتے ہیں اور کوئی وہ فیس نہ دےسکتا ہو تو مزید رعایت بھی کی جاتی ہے جس کا اظہار کہیں نہیں کیا جاتا ۔ اس کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی مجھے ہائر کرتی ہیں کہ ہماری اکیڈمی کی طرف سے کورس کروائیں اب تک کئی اکیڈمیز کی طرف سے کورس کروا چکا ہوں اور کئی ابھی بھی رابطے میں ہیں
چونکہ جامعہ دارالعلوم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تدریس بھی کرتا ہوں اور اسباق بھی بڑے درجات کے ہیں اس لیے اس کام کے لیے کم وقت نکال پاتا ہوں اور پھر مدرسہ میں کمپیوٹر لیب بھی ہے اور مدرسہ کے طلبہ کو بھی اس حوالے سے وقت دینا ہوتا ہے