Categories
سفرنامہ کتب

سفر دار المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 1853 کا ایک سفر حج

نام کتاب : Pilgramage Makka 1856
مصنف : کپتان رچرڈ فیڈرک برٹں
ترجمہ : سفر دار المصطفی
ترجمہ بادارت : مولوی محمد انشاء اللہ . مدیر و مالک اخبار وطن لاہور
مختصر تعارف
یہ صرف ایک کتاب ہی نہیں بلکہ ایک ڈاکومیٹری ہے جو آپ کواپنے ساتھ سفر کرواتی ہے
رچرڈ برٹن کا لکھا ہوا یہ ایک سفرحج ہے۔جو اٹھارہ سو ترپن میں مسلمانوں کے مقدس جگہوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے رائل سوسائٹی آف انگلینڈ کے تعاون سے مسلمان کے بھیس میں کیا گیا اور پھر سارے سفر کی روداد ایک کتاب کی شکل میں ترتیب دی جو اٹھارہ سو چھپن میں شائع ہوئی۔کتاب میں صرف حجاز کے حوالے سے ہی معلومات نہیں دی گئیں بلکہ مختلف قوموں،عمارتوں، بیماریوں، رسموں، جغرافیائی خدوخال کے حوالے سے پوری دنیا سے ریفرنس جابجا ملتےہیں ۔
قاہرہ میں قیام سے کتاب کے باقائدہ آغاز کے بعد جس طرح شہر کے بارے میں تفصیل ملتی ہے..لوگوں کے رہن سہن اور سرکاری دفاتر کا احوال۔بازاروں کی کیفیت، عمارتوں کے ڈیزائن۔۔لوگوں کے رویئے ،مساجد کا نقشہ ۔غیر ملکیوں سے سلوک ۔رہائش کے مسائل، سفر کی صعوبتیں۔ ہر اہم جگہ کے تاریخی حوالے ۔سیاسی منظرنگاری۔۔۔۔۔اور ابتدائی ابواب میں ہی انسان دم بخود رہ جاتا ہے
اور پھر مصر سے بحر احمر کے رستے مدینہ منورہ تک کا سفر ۔۔اور سفر کی مشکلات ۔۔مدینہ پہنچ مسجد نبوی کی جس باریک بینی سے تفصیلات فراہم کرتا ہے وہ غیر.معمولی ہے۔مدینہ کی اہم.مساجد سے لیکر شہر کے گلی کوچوں تک اور گھروں کے ڈیزائن سے لیکر مدینہ شہر کے لوگوں کی عادات واطوار،خوارک تک ، مدینہ شہر کے ارد گرد پائی جانے والی بیماریوں سے ان کےعلاج تک ۔مدینے کے ارد گرد آباد قبائل اور ان کے رسم ورواج ۔شہر میں دستیاب پھلوں اور اجناس ۔اور کونسی جنس کہاں سے آتی ہے۔مدینہ میں پائی جانے والی کجھوروں کی اقسام پر طویل مکالمہ ۔ مدینہ شہر میں پائے جانے والے جانور اور ان کی اقسام ، علاقے میں اگنے والے پودے،درخت اور پھلوں پر بحث۔۔جنت البقیع میں موجود قبروں اور مزاروں کے سائز اور حدواربعہ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ہر جگہ اور مقام کے بارے تاریخی حوالوں سے جس طرح قاری کو اپنی گرفت میں رکھتا ہے وہ ناقابل یقین ہے ۔کم ازکم میرے لیئے ایک بالکل نیا اور پرسحر تجربہ……
حجاز کے بدئوں پر جس تفصیل کے ساتھ اس نے باب باندھا ہے وہ بھی غیر معمولی ہے۔ان کی عادات واطوار رہن سہن ان کی رسموں ،ان کی خواراک ، ان کے عقائد پر بڑی تفصیل سے لکھا ہے
مدینہ سے مکہ تک کا سفر پھر حج اور حج کے ارکان کی تفصیل اور پھر ان کی ادائیگی کا احوال…کعبہ اور حرم شریف پر ایسا رواں تبصرہ کہ ایسا لگتا آپ وہاں کھڑے ہوکر ڈیڑھ صدی پرانے حرم کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔خانہ کعبہ کا حدود اربعہ ، اس کی اندرونی اور بیرونی کیفیت اور ساتھ ہی اس کی مکمل تاریخ ..۔۔جنتہ المعلی کا تفصیلی بیان ۔۔.مکہ شہر کے اہم مقامات، اس کا جغرافیہ ، اس کی تاریخ ، لوگوں کے رویئے،مکہ اور مدینہ شہر کے جغرافیے اور لوگوں کے رہن سہن میں فرق پر بحث۔۔
(بشکریہ : ڈاکٹر مبشر سلیم صاحب)
کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *