سوشل ایکٹیویسٹ بالخصوص کاروباری حضرات سے متعلق ایک مشورہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سوشل میڈیا کی دنیا ہے یہاں آپ کو لوگوں کا وہی چہرہ نظر آتا ہے جو وہ دکھانا چاہتے ہیں
ضروری نہیں ایک اچھا رائیٹر یا ایک اچھا سپیکر معاملات میں بھی اچھا ہو
حقیقت تب کھلتی ہے جب آپ ان کے ساتھ معاملات کرتے ہیں
لیکن رکیے
یہ ضروری نہیں جو آپ کے ساتھ اچھا کرے وہ سب کے ساتھ ہی اچھا ہوگا عین ممکن ہے وہ آپ کے ساتھ اچھا سلوک کر کے آپ سے تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرے اور اس کے بل بوتے پر لوگوں سے فراڈ شروع کردے
یہ سوشل میڈیا اچھے اور برے لوگوں کا جمگھٹ ہے
اور ہماری ذمہ داری ہے اچھے لوگوں کو ان کا مقام ملے اور برے لوگوں کا ناطقہ بند ہو
اس لیے میرا یہ مشورہ کہ جو آپ کے ساتھ اچھا کرے اس کی تعریف لازمی کریں اور جو برا کرے اس کا اظہار بھی لازمی کریں اور سوشل میڈیا سے بننے والے تعلق کی بنا پر کبھی کسی کی گارنٹی مت دیں
Categories
سوشل ایکٹیویسٹ بالخصوص کاروباری حضرات سے متعلق ایک مشورہ

One reply on “سوشل ایکٹیویسٹ بالخصوص کاروباری حضرات سے متعلق ایک مشورہ”
بہت ہی اچھی بات لکھی ہے آپ نے۔ بہت شکریہ آپکا۔۔۔