ہاں میں مولوی ہوں
……….
نہ ہی اسلام خطرے میں ہے
اور نہ ہی ختم نبوت کی حفاظت کی ضرورت ہے.
لیکن میں پھر بھی اسلام اور ختم نبوت کا محافظ ہوں
کیوں
کیسے
کیونکہ میں اپنے اور اپنی قوم کے ایمان کا محافظ ہوں
اسلام تو قیامت تک رہنے کے لیے آیا ہے وہ ہر حال میں قائم رہے گا
یہ میری اور میری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ہماری نسبت اسلام سے ہے
اور میں اسی نسبت کا محافظ ہوں
میں اپنی قوم سے یہ نسبت چھننے نہیں دوں گا
اور نہ ہی دین کے نام پر کسی ایرے غیرے کو اپنا چورن بیچنے دوں گا
اور میں یہ محافظ خود سے نہیں بنا قوم نے اس فرض کے لیے مجھے تیار کیا ہے
میرے والدین نے مجھے دین کے لیے وقف کیا
قوم کے صدقات زکواۃ سے میں نے دین کی تعلیم حاصل کیا
بارہ سال میرے اساتذہ نے میری تربیت کی
میں نے پارٹ ٹائم وقت گزاری کے لیے دین نہیں پڑھا
میں نے قدیم عربی زبان سیکھی دور نبوت کی عرب معاشرت پڑھی
میں نے درجن سے زائد علوم و فنون سیکھے
تاکہ قرآن و سنت کو اس کی اصل زبان میں پڑھ اور سمجھ سکوں
میں نے وہ دین سیکھا جو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم لائے
جس پر صحابہ نے عمل کیا
جو صدیوں سے عالم اسلام میں رائج ہے
جو جدیدت کے زہر سے آلودہ نہیں
اور میں اسی دین خالص کو اپنی قوم تک پہنچاتا ہوں
یہی میرا فرض
یہی میری ذمہ داری
یہی میری ڈیوٹی
اس قوم نے مجھے اسی لیے تیار کیا
اور یہ قوم مجھ سے یہی چاہتی ہے
کوئی دین کے نام پر موسیقی حلال کرے گا تو میں اس کی مخالفت کروں گا
کوئی ختم نبوت کا انکار کرے گا تو میں اس سے لڑوں گا
مختصر سی بات ہے دین کو اس کی حالت میں قوم تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے
جو دین میں ترمیم کی کوشش کرے اس کا راستہ روکنا میرا فرض ہے
یہ قوم ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے کیونکہ ملک کے تمام مدارس و مساجد انہیں کے دم سے قائم ہیں
اور چور میرے مخالف ہیں کیونکہ چوکیداروں سے مسئلہ صرف چوروں کو ہوتا ہے
Categories
ہاں میں مولوی ہوں

One reply on “ہاں میں مولوی ہوں”
بلکل صحیح فرمایا آپ نے حضرت