مولوی + سائنس + فواد چوہدری
____________________

مولوی سائنس اور فواد چوہدری

زیر نظر سکرین شارٹ فہم فلکیات نامہ کتاب کے ہیں جو مدارس کے نصاب میں شامل ہے اور وفاق المدارس کے تحت اس کا امتحان بھی ہوتا ہے کتاب کا پی ڈی ایف لنک پوسٹ کے آخر میں موجود ہے
اس کتاب کے آخر میں دو ہزار چھ (سن اشاعت) سے لیکر دوہزار پینتیس تک ہر ماہ کے چاند کی پیدائش کی تاریخ لکھی ہوئی ہے اور یہ سائنس کی مدد سے ہی لکھی گئی ہے
ظاہر سی بات ہے مولوی سائنس کو مانتا ہے تبھی اس کو نصاب میں شامل کیا ہے
اور واضح رہے کہ چاند پیدائش کے کم از کم سولہ گھنٹے بعد قابل رویت ہوتا ہے
اصل مسئلہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح ارشاد ہے جس کا مفہوم ہے کہ چاند دیکھ کر ہی روزہ رکھنا ہے اور چاند دیکھ کر ہی عید کرنی ہے
اب سائنس سے ہمیں پتا چلا کہ فلاں تاریخ سے پہلے رویت ممکن نہیں لہذا کسی نے اس تاریخ سے پہلے گواہی دی تو ظاہر قبول نہیں کی جائے گی
کتاب میں رویت ہلال کے موضوع پر مستقل باب ہے آپ مطالعہ کرسکتے ہیں
اب فواد صاحب نے وزارت سائنس میں انٹری ماری اور انہیں پتا چل گیا کہ چاند کی پیدائش تو سائنسی ذرائع سے معلوم ہوجاتی ہے بس پھر کیا کیا ایک ایپ بنوائ حالانکہ اس طرح کی ایپس میں آٹھ سال (جب فہم فلکیات پڑھی تھی) سے استعمال کرتا آرہا ہوں جس میں چاند اور دیگر سیاروں کی معلومات ہوتی ہیں اس ایپ کے ذریعہ پاکستان میں چاند کے متعلق آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے شہر میں جو چاند ہے اس کی عمر کتنی ہے
واضح رہے اس ایپ میں صرف دو ہزار چوبیس تک کا اسلامی کلینڈر دیا ہے جب کہ مدارس کی کتاب اس سے دس سال آگے ہے(اب یہ کتاب نصاب سے خارج کر کے تفہیم فلکیات نصاب میں شامل کی گئی ہے)
لیکن پھر بھی بات یہاں تک ہوتی تو ٹھیک تھا کہ وزارت سائنس نے اپنا کام کیا ہے
لیکن وزیر سائنس نے اب یہاں سے وزارت مذہبی امور میں انٹری ماری اور فرمایا کہ چاند دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بس ایپ بنادی ہے اس کے مطابق رمضان و عید کی جائے حالانکہ یہ بات حدیث شریف کے بالکل خلاف ہے.
آج بھی یہی ہوا کہ سائنس کے مطابق پاکستان کے بعض علاقوں میں چاند کی رویت کا امکان تھا
وزیر موصوف نے دوپہر کو ہی عید کا اعلان کردیا
اس پر وزیر مذہبی امور نے فورا بیان جاری کیا کہ عید کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے انہیں کا اعلان معتبر ہوگا
پھر جب رویت ہلال کمیٹی نے گواہیوں کی بنیاد پر فیصلہ دیا تو اعلان کردیا گیا
کتاب فہم فلکیات کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں